پاکستان سپرلیگ کے 10 ویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز کی ڈرافٹنگ لاہور حضوری باغ شاہی قلعہ میں ہورہی ہے۔
ڈائمنڈکیٹیگری کی پہلی باری میں کراچی کنگز نےخوشدل شاہ کا انتخاب کیا،پشاور زلمی نےڈائمنڈ کیٹیگری کے راونڈ ون میں کاربن بوش کو پک کیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نےجیسن ہولڈر کو پک کیا،لاہور قلندرز نے کشال پریرا کو پک کیا۔
تمام 6 فرنچائززپلاٹینم،ڈائمنڈ ،گولڈ، سلور،ایمرجنگ اورسپلی منٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی،دنیا بھرسےمعروف کرکٹرزپی ایس ایل ٹین میں رجسٹرڈ ہوچکےہیں۔