چیمپئنزٹرافی کےلیے جنوبی افریقا کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
ٹیمبا باووما کی قیادت میں ڈی زورزی،مارکو ینسن، ریان رکلٹن ،ٹرسٹین اسٹبز،کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ڈیوڈ ملر،ویان ملڈر،اینگیدی، اینرچ نورکیا ، کگیسورابادا، تبریز شمسی ،وین ڈرڈوسن بھی 15 رکنی ٹیم میں شامل ہیں۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ ٹریوس ہیڈ اور آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
آسٹریلوی اسکواڈ میں الیکس کیری ،نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ ،مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کو بھی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔