پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی ہے اور سب سے آخری کیٹیگری ’ سپلیمنٹری‘ میں کئی بڑے ناموں کو فرنچائزز کی جانب سے منتخب کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپلمنٹری کیٹیگری کے پہلے راونڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلی پک میں ریلی میریڈتھ کا انتخاب کیا جبکہ ملتان سلطانز نے جانسن چارلز، لاہور قلندر نے ٹام کیورن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوشل میندس، پشاور زلمی نے الزری جوزف اور کراچی کنگز نے کین ولیمنزکو منتخب کیا ۔
سپلمنٹری کیٹیگری کے دوسرے راونڈ میں پشاور زلمی نے احمد دانیال ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے راسی وان ڈیرڈوسن، ملتان سلطانز نے شائے ہوپ، کوئٹہ گلیدی ایٹرز نے شان ایبٹ، کراچی کنگز نے محمد نبی اور لاہور قلندرز نے سیم بلنگز کا انتخاب کیا ۔
ان کے علاوہ سپلمنٹری کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شعیب ملک کو جبکہ ملتان سلطانز نے یاسر خان کو پک کر لیا