پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو گیاہے جس میں تمام فرنچائزز نے اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو منتخب کر لیاہے تاہم اب فہیم اشرف کے اسلام آباد سے ریلیز ہونے اور دوبارہ منتخب کیئے جانے کے پیچھے چھپی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے پی ایس ایل ڈرافٹ میں فہیم اشرف کو دوبارہ رٹیم کیلئے منتخب کرنے کے بعدگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فہیم اشرف ہماری ٹیم کے اہم کھلاڑی تھے لیکن وہ گولڈ کیٹیگری میں تھے ، ہمیں لگتا تھا کہ وہ پلاٹینم کیٹیگری میں پک ہو سکتے ہیں اس لیے انہیں ریلیز کیا تھا ۔
اس موقع پر سلمان علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے ہمیشہ اچھی ٹیم کا انتخاب کیاہے ، ٹیم میں جتنے آل راونڈرز ہوں وہ ٹیم کیلئے اچھے ہیں۔
کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہم اپنے پلیئرز کی انتخاب سے بہت خوش ہیں، ہم نے اچھی بیلنس ٹیم کو چنا ہے، ہر سال بہت مختلف ہوتا ہے، بڑے اسکور بنتے ہیں، مشکل ہے کہ کسی لیگ کو کسی بھی لیگ کے ساتھ موازنہ کیا جائے۔