وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پروگرام کے لئے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھرپروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں اہم فیصلے کیئے گئے۔ وزیراعلیٰ نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے لئے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مئی 2025 تک 40 ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کر دیا۔ مریم نواز نے قرض دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباً 5 ہزار شہری اس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں ۔ 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو۔ اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اپنا گھر بنانے کے خواہشمندوں افراد کےلیے بلا سود اور آسان اقساط پر قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔
حکومت پنجاب آپ کو گھر بنانے کیلئے 15 لاکھ روپے دے گی، آپ نے یہ 15 لاکھ روپے 7 سالوں میں اداکرنے ہیں، پہلے 3 ماہ تک آپ کو کوئی قسط نہیں بھرنی، بعد میں آپ کی ماہانہ قسط 14 ہزار روپے ہوگی۔
پروگرام کے تحت شہری علاقے میں 5 اوردیہاتی علاقے میں 10 مرلے تک زمین ہے تو قرضہ دیا جائے گا، گھر بنانے کیلئے 15لاکھ روپے بلاسود قرضہ دیں گے، اسکیم میں بینکوں کو شامل نہیں کیا کیونکہ ان کے اپنے لوازمات آجاتے ہیں، قرض پروگرام کیلئےاپلائی کرنے کے طریقہ کار کو بہت آسان کردیا ہے۔
یہ اسکیم پنجاب کےتمام شہروں میں ایک ساتھ شروع ہورہی ہے، آپ کے پاس زمین ہےتوڈی سی آفس سےقرض کیلئے معلومات لے سکتے ہیں۔ حکومت اگلے 5 سال تک پنجاب کےہرکونےتک اسکیمیں پھیلائیں گے۔
شہری پروگرام کے لیے ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، شہری اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ہیلپ لائن 0800.09100 پر کال بھی کرسکتے ہیں۔ آن لائن درخواست کا نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یہ عمل قابل رسائی اور آسان ہے، جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ ہاؤسنگ کے اس اہم اقدام سے مستفید ہو سکیں۔