کرم میں اشیائے ضروریات نہ ملنے کی وجہ سے شہری فاقوں پر مجبور ہیں جبکہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹل پاراچنار مین روڈ پچھلے 100 روزسے ہرقسم کی آمد ورفت کیلئے بند ہے۔ اشیائے ضروریات نہ ملنے کی وجہ سے شہری فاقوں پر مجبور ہیں۔ پیٹرول اورڈیزل کی عدم دستیابی اور بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
راستوں کی طویل بندش کے باعث پاراچنارمیں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ صدر ٹریڈ یونین حاجی امداد حسین کے مطابق شہر کے تمام کاروباری مراکز، دکانیں بند کردی گئی ہیں۔ جب تک قافلے نہیں آتے بازار بطور احتجاج بند رہے گا۔
ٹل میں سامان سے بھرے کانوائے کے انتظارمیں ہیں۔ ہنگو، پشاور سمیت مختلف علاقوں کے ہوٹلوں میں پھنسے مسافروں نے بھی احتجاج کا اعلان کیاہے۔ آج راستےنہ کھلنےکی صورت میں مسافروں نےپیدل مارچ کااعلان کیاہے۔
مندوری میں بھی اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا تاحال جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، امن معاہدے پرمرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔