پنجاب میں بادل روٹھ گئے کھیت سوکھ گئے۔ بارشیں ناں ہونے سے گندم کی متاثر ہوتی فصل سے کسان پریشان ہیں۔ بارانی علاقوں میں ربیع کے سیزن میں 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔
ایک طرف بھل صفائی کے نتیجے میں خشک نہریں تو دوسری طرف بارشیں ناں ہونے سے فیصل آباد کے کسانوں میں بھی فکر کی لہر دوڑ گئی۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ بے حد پریشانی کی صورتحال ہے فصل خشک ہوئی پڑی، محنت ضائع ہوتی دکھائی دے رہی ہے، ہم تو دعائیں کررہے ہیں کہ بارش ہو جائے۔
درجہ حرارت بڑھنے سے گندم پر وقت سے پہلے ہی سٹہ آگیا، ماہرین نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی
زرعی ماہر کے مطابق اس موسم میں بارش ناں ہونے سے فصل کی گروتھ رکتی اور زبردستی سٹہ آرا ہے ایسی صورت میں گندم کی قلت کا خطرہ ہے۔
موسمی تبدیلی کے اثرات فصلوں کو شدید متاثر کررہے ہیں بارشیں نہ ہونے سے گندم کی پیداوار میں بڑی کمی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔