پاکستان سپرلیگ کے 10 ویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور فرنچائز کی جانب سے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔
پیر کے روز حضوری باغ لاہور میں پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں لیگ کی فرنچائزز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور کین ولیمسن سمیت دیگر نامور کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں کا حصہ بنایا گیا۔
پلاٹینم کیٹیگری راونڈ ون
پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کی پلاٹینم کیٹیگری میں سب سے پہلی پک استعمال کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے ڈیریل مچل کا انتخاب کیا ۔
کراچی کنگز نے راونڈ ون میں دوسری باری پر ڈیوڈ وارنر ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارک چیپمین ، پشاور زلمی نے ٹام کوہلر، ملتان سلطانز نے مچل بریسویل اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے روڈ میں میتھیو شارٹ کا انتخاب کیا ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹام کوہلر کا انتخاب کیا تھا لیکن پشاور زلمی نے رائٹ ٹو میچ کا اختیار استعمال کرتے ہوئے ٹام کوہلر کو حاصل کر لیا جس کے بعد کوئٹہ نے پھر مارک چیپمین کا انتخاب کیا ۔
پلاٹینم کیٹیگری راونڈ ٹو
پلاٹینم کیٹیگری کے راونڈ ٹو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی پک میں فہیم اشرف کو حاصل کیا جبکہ کراچی کنگز نے دوسری باری میں ایڈم ملن کا انتخاب کیا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تیسری باری میں فن ایلن کا انتخاب کیا تاہم کراچی کنگز کے چوتھی باری میں عباس آفریدی کو حاصل کیا ۔
گولڈ کیٹیگری
سلور کیٹیگری
سلور کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں ملتان سلطانز نے عاکف جاوید، کراچی کنگز نے میر حمزہ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلمان ارشاد، لاہور قلندرز نے آصف آفریدی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرم شہزاد اور پشاور زلمی نے احمد دانیال کو پک کیا۔
سلور کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے آصف علی، کراچی کنگز نے لٹن داس، اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد نواز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسیب اللہ خان اور پشاور زلمی نے نجیب اللہ زدران کو پک کیا۔
ایمرجنگ کیٹیگری
ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسن نواز، پشاور زلمی نے معاذ صادق، ملتان سلطانز نے شاہد عزیز، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سعد مسعود ، لاہور قلندرز نے مومن قمر اور کراچی کننگز نے ریاض اللہ کا انتخاب کیا۔
ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں کراچی کنگز نے فواد علی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے حنین شاہ ، ملتان سلطانز نے عبید شاہ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد ذیشان کا انتخاب کیا۔
سپلیمنٹری
سب سے آخری کیٹیگری ’ سپلیمنٹری‘ میں کئی بڑے ناموں کو فرنچائزز کی جانب سے منتخب کیا گیاہے ۔
سپلمنٹری کیٹیگری کے پہلے راونڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلی پک میں ریلی میریڈتھ کا انتخاب کیا جبکہ ملتان سلطانز نے جانسن چارلز، لاہور قلندر نے ٹام کیورن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوشل میندس، پشاور زلمی نے الزری جوزف اور کراچی کنگز نے کین ولیمنزکو منتخب کیا ۔
سپلمنٹری کیٹیگری کے دوسرے راونڈ میں پشاور زلمی نے احمد دانیال ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے راسی وان ڈیرڈوسن، ملتان سلطانز نے شائے ہوپ، کوئٹہ گلیدی ایٹرز نے شان ایبٹ، کراچی کنگز نے محمد نبی اور لاہور قلندرز نے سیم بلنگز کا انتخاب کیا ۔
ان کے علاوہ سپلمنٹری کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شعیب ملک کو جبکہ ملتان سلطانز نے یاسر خان کو پک کر لیا
تمام 6 فرنچائززپلاٹینم، ڈائمنڈ ،گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلی منٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔
دنیا بھرسےمعروف کرکٹرزپی ایس ایل ٹین میں رجسٹرڈ ہوچکےہیں،نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی،مارک چیپ مین، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ بھی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔
انگلینڈ کےجیسن رائے،ایلکس ہیلز اورزیک کرولی بھی پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہیں،بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان،شکیب الحسن کےساتھ ساتھ افغانستان کےمجیب الرحمان سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی کھلاڑی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔