پاکستانی تجارتی وفد نے 12 سال کے بعد دورہِ بنگلہ دیش کیا بنگلہ دیشی وزیر تجارت شیخ بشیر الدین سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کاکہناتھا کہ یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے آزمائش کے ہر موقع پر بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑے ہونگے۔
ثاقب فیاض مگوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے ویزا شرائط میں نرمی کا خیر مقدم کرتے ہیں پاکستانی بزنس کمیونٹی کو لانگ ٹرم ویزے دیے جائیں پاکستان نے بھی بنگلہ دیش کے لئے ویزہ شرائط میں نرمی کر دی ہے۔
اس موقع پر بنگلہ دیشی وزیر تجارت شیخ بشیر الدین نے کہا ملاقات میں باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے پاکستان کے ساتھ مل کر اقتصادی، معاشی، سرمایہ کاری، انڈسٹریل، کاروباری اور تجارتی مواقع تلاش کریں گے۔