تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے خلاف پولیس پر فائرنگ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
تحریک انصاف کےسابق صوبائی وزیرکامران بنگش پرانسداد دہشت گردی عدالت نےفردجرم عائد کر دی، ملزم نےصحت جرم سے انکارکردیا، عدالت نےاگلی سماعت پراستغاثہ گواہان کوطلب کرتے ہوئے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔
پراسیکوشن کےمطابق دسمبر 2023 تھانہ چمکنی پولیس نےروپوش مرادسعید کی گرفتاری کے لیے کامران بنگش کےحجرے پرچھاپہ مارا تھا،جس کےدوران کامران بنگش اوردیگرساتھیوں نے پولیس پرفائرنگ کی تھی اوردو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔