پولیس کے مطابق لوئر کُرم بالش خیل چیک پوسٹ کے قریب پولیس اے پی سی پر فائرنگ کی گئی ہے فائرنگ کے تبادلے میں کسی قسم جانی نقصان نہیں ہوا۔
خیبرپختوانخوا پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق لوئر کُرم بالش خیل چیک پوسٹ پر پولیس بکتربند گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے پولیس نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں کسی قسم جانی نقصان نہیں ہوا۔ایس ایچ او فضل کریم و دیگر پولیس اہلکار اے پی سی میں موجود تھے۔
مقامی قبائل کا کہنا ہے کہ تلاشی کے لئے نہ رکنے پر پولیس گاڑی پر فائرنگ کی گئی، ہمیں شک تھا کہ مخالف قبیلے کے لیے پولیس بکتربند میں سامان لے جانے کی کوشش کررہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔