سعودی حکومتی نے عمرہ اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردیں مسافروں کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دے دی ۔
سعودی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق عمرہ اوروزٹ ویزاکےحامل مسافروں کیلئےنئی سفری ہدایت جاری کی گئی ہیں سعودی حکومتی نےمسافروں کیلئےگردن توڑبخارکی ویکسین لازمی قراردیدی ہے۔
سعودی سی اے اےکی دنیابھرسےآنیوالےمسافروں کوہدایت پرعملدرآمدکی ہدایت کی ہےنئی ویکسینیشن سےمتعلق ہدایت سعودی وزارت صحت کی ویب سائٹ پرموجودہیں تمام ایرلائنزاپنےمسافروں کوگردن توڑبخارسمیت دیگربیماریوں کی ویکسین لازمی لگوائیں۔
سعودی سی اے اے کے جاری اعلامیہ کے مطابق مسافروں کےپاس آمدسےکم ازکم10دن پہلےکاویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے، ایک سال اوراس سےکم عمرکےبچےاس ویکسین سےمستثنیٰ ہیں،خلاف ورزی کرنےوالی ایرلائنزاورمسافروں کےخلاف قوانین کےتحت کارروائی ہوگی۔