وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے پورٹ قاسم اتھارٹی ٹاؤن شپ کے لیے اسپورٹس کمپلیکس، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور باؤنڈری وال کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے پورٹ قاسم اتھارٹی کا دورہ کیا۔
چیئرمین پورٹ قاسم سید معظم الیاس نے بریفنگ میں بتایا کہ اسپورٹس کمپلیکس نوایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا جس میں کرکٹ اسٹیڈیم، سوئمنگ پول اور دیگر انڈور گیمز شامل ہیں کمپلیکس میں چھ ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور یہ شہر میں کھیلوں کے دوسرے بڑے میدان کے طور پر کام کرے گا ۔
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے پورٹ قاسم اتھارٹی ٹیم، راشد لطیف اور دیگر کھلاڑیوں کو منصوبے کو ممکن بنانے پر مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ اس طرح کے منصوبے ہمارے معاشرے کو صحت مند رکھیں گے اور مستقبل کے کھلاڑیوں کے لیے نرسری کا کام کریں گے وفاقی وزیر نے ہاکی اسٹیڈیم کے لیے بھی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ۔
قیصر احمد شیخ کا مزید کہناتھا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے لیے راہداری ثابت ہو سکتا ہے لیکن ہم ابھی بھی ترقی کے مرحلے میں ہیں اور کنٹینرز کی زیادہ گنجائش کے باوجود پاکستان کی کنٹینر ہینڈلنگ کا اعداد بہت کم ہے۔