وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیو سٹاک کارڈ کی لانچنگ کردی۔
جمعرات کے روز پنجاب کے ضلع پاکپتن شریف میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فارمرز کو چیف منسٹر لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کئے اور اس موقع پر فارمرز کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
وزیر اعلیٰ کی آمد پر ڈھول اور نفیری کی تال پر روایتی گھڑ ڈانس بھی پیش کیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے بھی بات چیت کی ۔
لائیوسٹاک کارڈ
لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے کسانوں کو 4 ماہ کیلئے بغیر سود قرضے دیئے جائیں گے اور فارمر کو فی مویشی 27 ہزار بلا سود قرض ملے گا۔
چیف منسٹر لائیوسٹاک کارڈ کے لئے 4.4 ارب روپے فوری مختص کیے گئے ہیں جبکہ 91 ہزار 907 جانور کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے۔
بینک آف پنجاب 40 ہزار سے 80 ہزار کسانوں کو لائیوسٹاک کارڈ فراہم کریگا اور 5 جانوروں کیلئے 1 لاکھ 35 ہزارقرضہ دیاجائے گا جبکہ 10 جانوروں کیلئے 2 لاکھ 70 ہزار روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔