عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا مسلسل تیسرے روز مہنگا ہوگیا۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز مقامی مارکیٹ میں 1300 روپے کے اضافے سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2 لاکھ 78ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 38 ہزار 597 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 2665 ڈالر کا ہوگیا۔