گورپتونت سنگھ نےوزیراعظم شہبازشریف کو پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیرمستقل رکن منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے۔
پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیرمستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی قرار دیا گیا،خط میں سکھس فار جسٹس(SFJ ) سکھوں کےحقوق کے لیے حمایت کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے
عالمی سطح پر ان کےمقصد کو انسانی حقوق کے ایجنڈے کےحصہ کےطور پر تسلیم کرنے کی اپیل کی گئی ہے،پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے اس کی پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔
پاکستان کی یہ کامیابی بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل ہے،جو اس کی سیکیورٹی اور عالمی سطح پر تعاون کے عزم کو اجاگرکرتی ہے،پنوں نےکشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا،آپ کا حالیہ بیان جس میں آپ نےکشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی تائید کی بروقت اور قابل ستائش ہے"۔
پاکستان کا کشمیریوں کےحقِ خود ارادیت کےحق میں موقف سکھوں کی خالصتان کے لیےجمہوری جدوجہد کی حمایت کےلیےایک مثال بن سکتا ہے،کشمیری عوام کےحقِ خود ارادیت کی تائید عالمی برادری کو یہ یاد دہانی کراتا ہےکہ مظلوم اقوام کی آزادی اور انصاف کے لئےجدوجہد کی اخلاقی اور قانونی اہمیت کو تسلیم کیا جائے،سکھوں کی حق خود ارادیت کی جدو جہد کی حمایت پر غور کریں۔
پاکستان کی قیادت سلامتی کونسل میں اہم قراردادوں کی منظوری کے لیےممکنہ راہیں ہموار کر سکتی ہے،یہ خط اس بات کی نشاندہی کرتا ہےکہ آزادی پسند تنظیم "سکھس فار جسٹس" پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت میں بہتری اور اس کےعالمی مسائل پر اثر انداز ہونے کی اہمیت کو سمجھتی ہے۔