بلیو ایریا اسلام آباد میں کارروائی،حوالہ ہنڈی گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کرلئےگئے۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میںایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نےحوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاون کے دوران ملزمان سے کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمدہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں مدثر اور ابراہیم شامل ہیں جن کاتعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھےپکڑی گئی کرنسی میں 17 ہزار امریکی ڈالر، 7 ہزار برطانوی پاؤنڈ شامل ہیں۔30ہزار یو اے ای درہم، 28 ہزار سعودی اور2234 قطری ریال بھی برآمدکئے گئے ہیں۔
ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ساڑھے 15 ہزار افغانی سمیت مجموعی طور پر 10 ممالک کی کرنسی شامل ہےملزمان پکڑی کرنسی کے حوالے سے مطمئن نہ کر سکے۔ کہ وہ لیگل طریقہ ہے یا غیر قانونی طریقہ سے حاصل کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے ڈیپارٹمنٹ نے ملک بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ہر چھوٹے بڑے شہر میں ایف آئی اے کارروائیاں جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاریاں بھی عروج پکڑ چکی ہیں۔ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے پاکستانی اداروںنے تمام غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔