ایک نئی ٹرم نکلی ہے جن کو سوشل میڈیا سٹارز کہا جاتا ہےان سوشل میڈیا سٹار نے معاشرے کا اخلاقی کچومر نکال دیا ہےفیملی وی لاگنگ کے نام پر معاشرے کی نئی نسل کو تباہ کاری کی طرف دھکیلا جا رہا ہے میں بھی اسی چیز کو مان رہا تھا لیکن میرے ایک دوست نے اس بات پر توجہ دلائی کہ سوشل میڈیا سے کون سی نسل بگاڑ پیدا کر رہی ہے اور کون سے اس چیز کو نارمل لے رہی ہے۔
اس وقت موجودہ دنیا میں تمام نسلوں (Generations) کو ان کی تاریخ پیدائش کے ادوار اور ان کے سماجی و ثقافتی اثرات کے لحاظ سے تقسیم کیاگیا ہے ان ہر ادوار کی نسل کا ایک منفرد نام، وقت کا دورانیہ اور خصوصیات ہیں 1901 سے لیکر 1927 تک پیدا ہونے والی نسل کو (The Greatest Generation) کہا گیا ہے اس نسل نے عالمی جنگ میں بہت سے قربانیاں دیں مشکلات کا سامنا کیا اور اپنی غلطیوں سے کمیونٹی کومضبوط کیا اور سب سے بڑھ کر (Great Depression) پیریڈ کو فیس کیا۔
1928 سے لیکر 1945 کے دوران پیدا ہونے والی نسل کو (The Silent Generation) یعنی خاموش نسل کہا جاتا ہے اس نسل کو خاموش نسل اس وجہ سے کہا گیا ہےکہ کیونکہ انھوں نے بڑے بڑے بحران دیکھے ہیں جنگیں دیکھی ہیں یہ نسل زیادہ تر امن کی خواہ رہی ہے روایات کی پاسداری اور محتاط طریقوں کا استعمال کیا ہے، 1946 سے لیکر 1964 میں پیدا ہونے والی نسل کو (Baby Boomers) کہا گیا ہےاس نسل کو بیبی بومرز اس وجہ سے کہا گیا ہےان کے دور میں جنگیں تھم چکی تھیں اور زیادہ آبادی کیلئے بچے پیدا کئے گئےاور اس نسل نے کام پر زیادہ توجہ دیکر معاشی ترقی کی اور شہریوں کے حقوق کیلئے سرگرم رہی ہے۔
1965 سے لیکر 1980 تک پیدا ہونے والی نسل کو (Generation X جنریشن ایکس کہا گیا ہے کیونکہ یہ جنریشن آزاد مزاج تھی اور خود انحصاری پر یقین رکھتی تھی پھر اس نسل کے ٹینیور میں ٹیکنالوجی متعارف ہوئی انھوں نے ٹیکنالوجی کی تبدیلیوں کا سامنا کیااور اس نسل کو (Latchkey Kids) بھی کہتے ہیں کیونکہ اس نسل کے ماں اور باپ دونوں کمانے والے ہیں1981 سے لیکر 1996 تک پیدا ہونے والی نسل کو ملینیئلز (Millennials) یا جنریشن y بھی کہہ سکتے ہیں اس نسل کو ڈیجیٹل نسل بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس نسل نے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال کیا۔
1996سے لیکر 2012 تک پیدا ہونے والی نسل کو (Zoomers) یعنی Z بھی کہتے ہیں اب تک کی تمام نسلوں میں سے سب سے خراب نسل یہی ہے ان کو برا نام بھی دے سکتے ہیں کیونکہ اس نسل کی پرورش اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے ساتھ ہوئی ہے اس نسل نے کم عمری میں ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا اور بہت برے طریقے سے کیا، 2013 سے لیکر 2025 تک پیدا ہونے والی نسل کو ہم دنیا کی پہلی ٹیک نیٹو(Tech-Native Kids) نسل کہہ سکتے ہیں کیونکہ یہ والی جنریشن جدید ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت جیسے اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ کے ساتھ پیدائشی طور پر پروان چڑھی ہے اور چڑھ رہی ہےیہ جنریشن (Zoomers)سے مختلف ہے لیکن جنریشن Z سب سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ اس جنریشن نے دباؤ اور پابندیوں میں جینا سیکھا ہے اور جب آزادی ہاتھ آئی ہے تو باندر کے ہاتھ میں ماچس والا فارمولا نافذ ہوگیا ہے۔
دنیا کے ہر ادوار میں نسلوں کی تباہی ہوئی لیکن جو تباہی جنریشن Z نے مچائی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ، یہ جنریشن ہر غلط کام میں ملوث ہے فیملی سسٹم کا کباڑہ فیملی وی لاگنگ کے نام سے کر رہی ہے لیک ویڈیو کے لنک یہی مانگتی پھرتی ہےپورن کی زیادہ سرچنگ کرتی ہے آزادی کے نام سے یہ تمام حیاء کے پردے فاش کر چکی ہے گندی لیک ویڈیوز انہیں کی مارکیٹ میں آ رہی ہیں بہن، بیوی، بیٹی،ماں کو کیمرہ پر یہی لا رہی ہےغلط حرکات کو یہی جنریشن ٹرینڈ کا نام دے رہی ہے،سوشل میڈیا کیلئے بنائی گئی گندی ریلزمیں جسمانی نمائش کو کاروبار کا نام دے رہی ہےہوٹلنگ، سیروتفریح میں عیاشی کو انجوائے منٹ کہہ رہی ہے پیسوں کیلئے بڑی عمر کے مردوں کیساتھ سونے کو دوستی کا نام دے رہی ہے اس نسل میں حیاء کا کوئی انصر ہی موجود نہیں ہے۔
یہی نسل سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے کا شکار ہے ڈپریشن کی مرض میں مبتلا ہے خودکشیاں کرنا ان کا وطیرہ ہے یہ نسل جھوٹ اورفراڈ کونٹنٹ میں ملوث ہےہر غلط ٹرینڈ کو یہی فالو کرتی ہے جنریشن وائے کے سمجھانے کو بےوقوفی کا نام دیتی ہے اسی نسل میں اخلاقی کمی ہےشعور ان کی مرضی کانام ہے ننگا پن ان کیلئے بڑا انسان ہونے کا نام ہے، جسم کے مخصوص اعضاء سوشل میڈیا پر دکھانا ان کی خواہش ہے،ماں باپ اور معاشرے میں بدنامی ان کی آزادی ہے،ان کا ٹیلنٹ ناچ گانا اور ڈھمکے لگانا ہے سوشل میڈیا سٹار بننا ان کیلئے دنیا فتح کرنا ہےکونٹنٹ غلط یا درست وائرل ہے تو یہ مشہور پریسنیلٹی ہیں غلط اور صیح کی پہچان نہیں ہے وائرل ہونا ان کیلئے ہرحرف آخر ہے۔
معاشرے میں ایسی نسل کی تباہ کاریوں کے کئی واقعات پڑے ہیں مگر یہ نسل خود کو تباہ کرنے کیلئے کسی بھی حد سے گزرنے کیلئے تیار ہےان کے بعد والی نسل بغیر ٹیکنالوجی کی پابندیوں والی ہے تو وہ باصلاحیت اور گول سیٹ کرنے والی ہے جنریشن ذی نے جو کامیابیاں نہیں دیکھیں یا حاصل نہیں کیں یہ جنرل الفا ءاس کے پیچھے دوڑ رہی ہے یہ اپنے مستقبل کیلئے پریشان ہے سچ بول دیتے ہیں سوالوں کے انبار لگا دیتے ہیں فل کانفیڈنس ہےخودی اعتمادی اور خودداری پر یقین رکھتے ہیں اور غلط کونٹنٹ کی طرف نہیں دوڑ نہیں لگاتے۔