پنجاب میں اسلحہ لائسنس ، فروخت و مرمت کے عمل میں شفافیت کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب نے برانچ کا تمام عملہ تبدیل کردیا ، تمام ڈپٹی کمشنرز کوبھی عملہ تبدیل کرنے کی ہدایات کردی گئی۔
پنجاب میں اسلحہ لائسنس، اسلحہ فروخت و مرمت کے عمل میں شفافیت کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہےمحکمہ داخلہ پنجاب نےصوبہ بھرکےڈپٹی کمشنرزکو بھی اسلحہ برانچ کا تمام عملہ تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔
نوٹی فکیشن کےمطابق میرٹ کی بالادستی اورعوامی شکایات کےازالے کیلئےاسلحہ برانچ کا تمام عملہ تبدیل کیا جائےیہ قدام اسلحہ برانچ کی کارکردگی اور احتساب کا عمل بہتربنانے کیلئےکیاگیاہےاسلحہ برانچ میں ایک سال مکمل کرنے والے تمام افسران و عملے کو تبدیل کیا جائیگا۔
نوٹی فکیشن میں کہاگیاہےکہ عملہ تبدیل کرکے محکمہ داخلہ کورپورٹ بھجوائی جائےمحکمہ داخلہ پنجاب نےاسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کررکھے ہیں۔