مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لاہور مینار پاکستان کی جلسہ گاہ میںبیٹی مریم نواز گلے لگا کر آبدیدہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور تین مرتبہ ملک کے وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف چار سال علاج کی غرض سے لندن رہنے کے بعد آج وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔
نواز شریف آج صبح دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے ، جہاں کچھ دیر قیام کے بعد وہ لاہور کیلئے روانہ ہوگئے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کا طیارہ لاہور کی حدود میں داخل ہوگیاپرواز FZ4525 نے اسلام آباد سے لاہور کیلئے اڑان بھری تھی،پرواز میں لیگی قائد نواز شریف سمیت 194 مسافر سوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔مریم نوازاورمریم اورنگزیب لاہورمیں نوازشریف کا ہیلی کاپٹردیکھ کرآبدیدہ ہوگئیں
لاہورکے مینار پاکستان گرائونڈ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیاہے۔جہاں پر نوازشریف موجودہ ہیں ۔سٹیج پر جب نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز سے ملے تو ان کو گلے لگا کر آبدیدہ ہوگئے۔
اس کے علاوہ سٹیج پر مسلم لیگ ن کے قائدین نے نوازشریف سے ملاقاتیں کیں ، ملاقات کرنے والوں میںاسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ، محمد زبیر ، ملک محمد خان اور دیگر شامل تھے۔
جلسہ گاہ میں سٹیج پر نواز شریف نے مریم نوار اور حمزہ شہبازکیساتھ ہاتھ اٹھا کر یکجہتی کا اظہار کیا اور اسی طرح شہبازشریف اور مریم نواز کیساتھ بھی اظہار یکجہتی کیا۔