عراقی فوج کا 104 واں یوم تاسیس چھ جنوری 2025ء کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوا، خصوصی تقریب میں عراقی فوج کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
عراقی فوج کے 104 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں عراقی سفیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ عراق کے سفیر نے پاکستان اور عراق کے مابین تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔
عراقی فوج کی تاریخ کے 104 سال مکمل ہونے پر عراقی سفیر نے خصوصی تقریر بھی کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
عراقی سفیر نے خصوصی پیغام میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عراق اور پاکستان کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔
تقریب میں عراقی سفیر نے دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مزید تعاون کی اہمیت پر بات کی، پاکستان اور عراق کا دہشت گردی کیخلاف ایک متحدہ محاذ بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
یوم تاسیس کے موقع پر عراقی سفیر نے پاکستان کے ساتھ مل کر علاقائی امن کے قیام کے عہد کا اعادہ کیا، عراق اور پاکستان کے مابین سیکیورٹی اور دہشت گردی کیخلاف مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔
نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں تقریب کے دوران دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کا عہد بھی کیا گیا، عراقی فوج کے یوم تاسیس پر پاکستانی حکومت اور عوام نے عراقی فورسز کے عزم و حوصلے کی بھرپور پذیرائی کی۔