فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کےٹرائل سےمتعلق کیس کی سماعت کیلئے جاری کازلسٹ منسوخ ہوگئی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے اسسٹنٹ رجسٹرار کے جاری کر دہ نوٹس کے مطابق سپریم کورٹ کےآئینی بینچ نےآئندہ 3 روزکی کازلسٹ منسوخ کردی ہے آئینی بینچ کی 8،9اور10جنوری کی جاری کازلسٹ منسوخ کی جاتی ہے،ان تاریخوں کے تمام مقدمات ڈی لسٹ کئےجاتےہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 6 سے 10 جنوری 2025 تک آئینی بینچ کی کاز لسٹ جاری کی تھی، جس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت کرنی تھی۔