یوٹیوب ایک نئے فیچر کی جانچ کر رہا ہے جس میں کسی بھی ویڈیو میںسبسکرائب کا لفظ آنے پرسبسکرائب بٹن چمکتا ہوا نظر آئے گا ۔
ویڈیو سٹریمنگ ایپ یوٹیوب فی الحال بہت سے نئے تجربات پر کام کر رہا ہے۔ یوٹیوب میں جلد ہی صارفین گانے کی تلاش دھن کی مدد سے کر سکیں گے۔
تازہ اپڈیٹ کے مطابق جب بھی کوئی تخلیق کار اپنی ویڈیو میں چینل سبسکرائب کرنے کی درخواست کرے گا تو سکرائب بٹن چمکتا ہوانظر آئے گا۔
یوٹیوب اب اس خصوصیت کے ساتھ ایک نئے ٹیسٹ میں تخلیق کاروں کے بیانات کو نمایاں کر رہا ہے جس سے درخواست کے جواب میں اصل "سبسکرائب" بٹن چمکتا ہے۔
حال ہی میں یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ یوٹیوب ایک ایسے فیچر کی جانچ کر رہا ہے جہاں صارف صحیح گانا تلاش کرنے کے لیے صرف آدھی یاد کی ہوئی دھن گا کر گانے کو تلاش کر سکے گا۔یہ فیچر ابتدائی طور پر چند مخصوص اینڈرائیڈ صارفین کیلئے لانچ کیا جائے گا۔