امریکا میں اقتدار کی منتقلی کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا، کانگریس نے مشترکہ اجلاس میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کی توثیق کردی۔
امریکی کانگریس نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کی توثیق کردی، اجلاس سے پہلے الیکٹورل ووٹ کے باکس کانگریس بلڈنگ پہنچائے گئے تھے۔
کانگریس اجلاس کی صدارت نائب صدر کاملا ہیرس نے کی، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کا اعلان کیا تو ایوان تالیوں سے گونج اٹھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو 312 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ کاملا ہیرس کے حصے میں 226 ووٹ آئے۔
امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوئی، جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ عہدے کیلئے منتخب ہوئے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری بار صدارت کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔