لندن میں نامعلوم شخص کی جانب سے بس میں نوجوان پر چاقو سے حملہ کردیا گیا، زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔
لندن میں چاقو سے حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جہاں 14 برس کے نوجوان کو بس میں چاقو مار کر ہلاک کردیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ لندن کے علاقے وولوِچ میں پیش آیا، زخمی لڑکے کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر اسپتال لے جانے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات اور ملزم کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال لندن میں 10 نوجوان اسٹریٹ کرائمز میں مارے گئے تھے، جن میں سے 9 کو چاقو کے وار سے قتل کیا گیا۔