گلگت بلتستان کے علاقےطاوس میں پاک فوج اور ایس سی او کی جانب سے فری لانسنگ ہب کا قیام کیا گیا۔
ایس سی او کی جانب سےگورنمنٹ بوائز ہائی سکول طاوس میں فری لانسنگ ہب قائم کیا گیا،سکول کے پرنسپل شاہین بیگ نےپاک فوج کے احسن اقدام کو سراہا۔اس موقع پر پرنسپل نے اپنےبیان میں کہا نوجوانوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک بہترین فری لانسنگ ہب بنایا گیا۔
اس فری لانسنگ ہب سےنہ صرف سکول کےبچوں کوفائدہ ہوگا بلکہ باہر کےلوگ بھی اس سے مستفید ہوں گے، اس فری لانسنگ ہب سےبچےآن لائن بزنس،فری لانسنگ اورڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھیں گے،ایسے فری لانسنگ ہبز وقت کی اہم ضرورت ہیں،اس ہب کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع قائم ہوں گے،سکول کے بچوں کو اس ہب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔