صدر استحکام پاکستان پارٹی اوروفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےکشمیر کے یوم حق خود ارادیت پرپیغام میں کہا آج سے76 سال قبل اقوام متحدہ کی قرارداد کے ذریعے کشمیریوں کوخود فیصلےکاحق ملا۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نےاپنے پیغام میں کہا 76 برس بعدبھی اقوام متحدہ کی اپنی قرار داد پر عمل نہ ہونا بہت بڑاسوالیہ نشان ہے،آج بھی کشمیر کی وادی لہو لہو اور اپنے آزادی کےحق کیلئے سراپا احتجاج ہے،پاکستان اورکشمیر یک جان دو قالب اوربقول قائد اعظم یہ ہماری شہہ رگ ہے۔
عبدالعلیم خان نےمزیدکہا کشمیری بھائیوں کی آزادی اور خودمختاری کیلئےہرفورم پر آواز بلند کرتےرہیںگے، عالمی اصولوں کو پس پشت ڈال کربھارت نےجارحیت اور بربریت کا بازارگرم کررکھاہے،ہرپاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔