اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے مذاکرات آگے بڑھانا ہیں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے حکومت پیر یا منگل تک ہماری ملاقات کروائے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کے بیان پر دعمل میں حامد رضا کا کہنا تھا مذاکرات میں پیش رفت کا انحصار حکومت پر ہے ۔
حامد رضا کے مطابق حکومت نے 2 جنوری کے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا وعدہ کیا تھا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد ہی مذاکرات کے تیسرے مرحلے کی تاریخ دی جائے گی ۔