پاکستان کے معروف کامیڈین قیصر پیا سماء ڈیجیٹل کے پنجاب پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران کامیڈین اور میزبان عکاشہ گل اشرف انتہائی دلچسپ جگتوں اور انڈسٹری میں گزارے جذباتی لمحات کے بارے میں دل افروز گفتگو سننے کو ملی ۔
سماء پنجابی کا چینل سکبسرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
سماء پنجابی پوڈ کاسٹ کی میزبان عکاشہ نے مہمان سے سوال کیا کہ کامیڈین کے بارے میں ایک بات بہت مشہور ہے کہ وہ اند ر سے بہت غمگین ہوتے ہیں لیکن لوگوں کو ہنساتے ہیں ۔ جس پر قیصر پیا نے اس زبان زد عام جملے سے اکتفا نہ کرنے کا واضح پیغام دیا اور کہا کہ میرے نزدیک ایسا نہیں ہے ، جب انسان اندر سے خوش نہیں ہے تو وہ لوگوں کو کس طرح خوش کر سکتا ہے ، ہر انسان کو پریشانی ہے ۔