راولپنڈی میں پولیس ہیلپ لائن پر جعلی کال کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہےکہ آفتاب نے15 پر کال کرکے اسلحےکی نوک پر لوٹے جانے کی شکایت کی، تھانہ صدربیرونی کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ واقعہ ہواہی نہیں۔
ترجمان پولیس کاکہنا ہےکہ تھانہ آر اے بازارپولیس نے ملزم عظیم کوجعلی کال کرنےپرگرفتارکیا،عظیم نے موٹر سائیکل چوری ہونے کا دعویٰ کیا تھا،معاملہ لین دین کا نکلا۔
دوسری جانب کہروڑپکا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون فائیو پرچوری کی جھوٹی اطلاع دینےوالےملزم کوگرفتار کرلیا ہے،کالر نےپکار15پراطلاع دی کہ گھرسے01تولہ سونااور50ہزارروپےچوری ہوگئے،پولیس موقع پرپہنچی تو حالات و واقعات بالکل مختلف پائے گئے۔