وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے پنجاب فارمیسی کونسل کومکمل طورپر آٹومیشن پر لیجانا چاہتے ہیں، فارماسسٹس، فارمیسی ٹیکنیشئینزکی تعلیم میں جدید مضامین شامل کروائیں گے۔
وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب فارمیسی کونسل کا دورہ کیا ۔
خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب فارمیسی کونسل کا دورہ کرتے ہوئے کونسل کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا ، ان کا کہنا تھا پنجاب فارمیسی کونسل کو مکمل طورپر آٹومیشن پر لیجانا چاہتے ہیں ۔
وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھاکہ میڈیکل تعلیمی اداروں میں فارماسسٹس، فارمیسی ٹیکنیشنز کیلئے جدید تربیتی کورسز کا اہتمام کروائیں گے فارماسسٹس اور فارمیسی ٹیکنیشنزکی بہتری کیلئے حکومت پنجاب اور وفاق ایک ہی پیج پر ہیں ۔