مولانا فضل الرحمان کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کیساتھ ملاقات کے موقع پر مولانا کا کہنا تھا کہ مسائل بات چیت اور مشاورت سے ہی حل ہو سکتے ہیں سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جمہوری عمل کا اہم حصہ ہیں۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیاعرفان صدیقی نے مولانا فضل الرحمان کو مذاکراتی عمل سے متعلق آگاہ کیا۔
اس موقع پرجمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جمہوری عمل کا اہم حصہ ہیں افہام و تفہیم سے گریز اور مذاکرات سے انکار غیر جمہوری رویہ ہےمسائل بات چیت اور باہمی مشاورت سے ہی حل کیے جا سکتے ہیں پاکستان کو ہر اعتبار سے استحکام اور باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کی علالت پر مزاج پرسی بھی کی اور مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔