پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔
پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ اور آخری ٹیسٹ کیلئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، نسیم شاہ آؤٹ ہوگئے ان کی جگہ میر حمزہ کو ٹیم شامل کرلیا گیا۔
جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، شان مسعود (کپتان)، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، میر حمزہ، خرم شہزاد اور محمد عباس۔
اس سے قبل جنوبی افریقا بھی اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کرچکا ہے، جس میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، ڈی زورزی، کوربن بوش اور ڈین پیٹرسن کی جگہ ویان موڈلر ، کیشو مہاراج اور کوینا مفاکا کو شامل کیا گیا، مفاکا پاکستان کیخلاف میچ میں ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
جنوبی افریقا پلیئنگ الیون
ٹیمبا باوما (کپتان)، ایڈن مارکرم، ریان ریکلٹن، ویان مولڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین (وکٹ کیپر)، مارکو ہینسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اور کوینا مفاکا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو پہلے میچ میں 2 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔