امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ فیکٹری گودام کی چھت پر گرگیا۔
حادثے میں 2 افراد ہلاک 18 زخمی ہوگئے۔ طیارہ ٹکرانے سے گودام کی چھت پر بڑا شگاف پڑ گیا اور عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔
حکام کے مطابق سنگل انجن طیارے میں 4 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ ابھی یہ واضح نہ ہوسکا کہ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔