ضلع کرم میں پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ پر کل سے قافلہ دوبارہ چلانے کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے مشیر اعطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بروز ہفتہ جانے والے کانوائے کے سفری اور حفاظتی انتظامات جاری ہیں اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں علاقے کو اسلحہ اور بنکرز سے پاک کیا جائیگا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ معاہدہ کے مطابق اسلحہ جمع کرنے کے لئے دونوں فریق 15 دنوں کے اندر اندر مربوط لائحہ عمل دیں گا، اسلحہ کے آزادانہ نمائش و استعمال پر پابندی ہوگی، اسلحہ خریدنے کے لئے چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
معاہدے کے مطابق فریقین کے ہر قسم کے بنکرز کی تعمیر پر پابندی ہوگی، علاقے میں پہلے سے موجود بنکرز ایک مہینے کے اندر اندر ختم کئے جائینگے، بنکرز کی مسماری کے بعد جو بھی فریق لشکر کشی کریں گا انکو دہشت گرد سمجھ کر کاروائی کی جائیگی،
واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں کرم کی صورتِ حال پر 3 ہفتے سے جاری گرینڈ جرگہ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہو گیا جبکہ فریقین نے معاہدے پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔