کئی ماہ سے کمی کا شکار بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں ایک دم بڑا اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کیے گئے ہفتہ وار اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو میں بیرونی قرض ادائیگی کے باعث بڑی کمی ہوئی جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں ایک ہفتے میں 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 4 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوکر 11 ارب 71 کروڑ ڈالر رہ گئے جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس بڑھنے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر گھٹنے سے بچ گئے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کے ڈالر ریزرو 3 ارب 72 کروڑ ڈالر بڑھ کر 16 ارب 40 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔