معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا کراچی میں آغاز ہوگیا، مہندی کی تقریب میں انہوں نے پیلے رنگ کا زری والا لباس زیب تن کیا۔
فلم اور ٹی وی کی معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی رسم مایوں اور فوٹو شوٹ کے موقع کی تصاویر پوسٹ کیں اور اپنی شادی کی تقریبات شروع ہونے کا بتایا۔
مایوں کی تصاویر میں نیلم منیر زرد رنگ کے جوڑے میں مہندی لگائے نظر آرہی ہیں، جبکہ ایک تصویر میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھی جاسکتی ہیں۔
View this post on Instagram
نیلم منیر نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ شادی کی تمام تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان کی تصاویر کو کافی لائیک کیا جارہا ہے، ساتھ ہی مداح انہیں مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔
اداکارہ نیلم منیر کی جانب سے مایوں کے موقع پر کراچی کے خوبصورت تاریخی مقام پر فوٹوشوٹ کروایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
نیلم منیر نے قیامت، دل موم کا دیا، محشر، کہیں دیپ جلے، پیار دیوانگی ہے، خمار، احرام جنون سمیت کئی مشہور ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جبکہ فلم چھپن چھپائی میں بھی وہ مرکزی کردار میں نظر آئیں۔