محکمہ داخلہ نے جعلی اسلحہ لائسنس ڈیلرز اور مرمت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔انیس بوگس اسلحہ ڈیلرز اور مرمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے پابندی لگا دی۔
مقدمات پنجاب آرمزآرڈیننس انیس سو پینسٹھ کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ محکمہ داخلہ پنجاب نےغیر قانونی و جعلی اسلحہ ڈیلرز و مرمت کرنےوالوں کے نام اور ایڈریس جاری کر دیے، سیکرٹری داخلہ پنجاب نےکہا کہ ان افراد کے ساتھ اسلحے کا لین دین غیر قانونی ہوگا اورملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔
بوگس اسلحہ لائسنس اورجعلی ڈیلرزکیخلاف زیروٹالرینس پالیسی اپنائی جارہی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب بھر کے اسلحہ ڈیلرز و مرمت کنندگان کے دستاویزات کی جانچ کررہا ہے