عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
گزشتہ ایک ہفتےمیں ملک بھر سے 720 سگریٹ کےسٹاکس، 452کپڑے کے تھان اور 0.329ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13471.5 میٹرک ٹن کھاد، 3,792.13میٹرک ٹن آٹا، 35,134.6 میٹرک ٹن چینی، 4,408,339سگریٹ کے سٹاکس، 158,452کپڑے کے تھان اور21.949ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے
قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔