ملک میں رجب المرجب 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔
1446 ہجریرجب کا چاند دیکھنے کیلیے اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس ہوا
اس کے علاوہ کراچی،کوئٹہ، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔رویت ہلال کمیٹی کےچیئرمین نےرجب المرجب 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ یکم رجب المرجب 2جنوری کو ہوگی،جبکہ شب معراج 28 جنوری کو ہوگی۔
خیال رہےکہ شب معراج اسلامی تاریخ کا وہ مقدس موقع ہے جس میں حضور نبی اکرم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نےمعجزاتی طور پر آسمانوں پر بلایا۔ یہ رات عبادت، دعا، اور غور و فکر کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔