سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجا ناصر عباس نے دھرنے ختم کر نے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر علامہ ناصر عباس نے کارکنوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اُمید ہے سب پُرامن طریقے سے اپنے گھروں کو چلےجائیں گے، کُرم دھرنے کےشرکا اس وقت اُٹھیں گےجب قافلہ وہاں پہنچ جائےگا۔
علامہ ناصر عباس کا کہناتھا کہ مظلوموں کی آواز بننے کیلئے دھرنا شروع کیا گیا، ملک بھر اور دنیا میں مظلوموں کیلئے احتجاج،دھرنے دیئے گئے۔ کشمیر،مظفرآباد،یورپ،آسٹریلیا اور امریکا میں احتجاج ہوئے، کراچی کے پُرامن دھرنوں پرصوبائی حکومت نےظلم کیا، بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے،عدالت جائیں گے، شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کرتاہوں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں نیوایئرنائٹ کا جشن بے گناہوں کےخون سے منایاگیا، بلاول بھٹو بےگناہوں کے خون کی تحقیقات کرائیں، ہم عدالت جائیں گے،مقدمات درج کرائیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیئے،عمل کیلئے بال حکومت کی کورٹ میں ہے،جو لوگ دھرنوں میں بیٹھےہوئے ۔