پی ٹی آئی حکومت کومطالبات کا تحریری مسودہ پیش کرےگی یا نہیں؟ آج رات حتمی فیصلہ ہوگا۔
حکومت و پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کے متعلق پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج رات طلب کر لیا گیا ہے پی ٹی آئی حکومت کو مطالبات کا تحریری مسودہ پیش کرے گی یا نہیں؟حتمی فیصلہ ہوگا ۔
ترجمان اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی صاحبزادہ حامد رضا نے سماء سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سےدو مطالبات پیش کر دیئے تھے، اب حکومت کو مزید کیا تحریری مطالبات پیش کریں گے؟
مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت سےجوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرچکے ہیں، کل دیکھیں گےکہ حکومت کا ہمارے دونوں مطالبات پر ردعمل کیا ہے؟