مشیراطلاعات بیرسٹرسیف علی خان نے کہا ہے کہ 400کےقریب پولیس اہلکاروں کی بھرتی کاعمل شروع کردیا ہے حکومت کرم معاہدےپرعملدرآمدکرائےگی،فریقین نےبھی ذمہ داری لی ہے۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے پروگرام"ندیم ملک لائیو"میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ امن معاہدے پر پورے پاکستان اور کُرم کےعوام کو مبارکباد دیتاہ وں، امید ہے معاہدے پر عمل ہوگا اورکُرم میں امن آئےگا،اسلحہ حوالگی پرفریقین کوتحفظات تھے،اسلحہ جس نوعیت کاتھا،اس پرحکومت کواعتراض تھا۔
بیرسٹرسیف علی خان نےاپنی گفتگو میں کہا ہےکہ اچھا ہوا کہ فریقین معاہدے پر راضی ہوگئے، کُرم مسئلےپر اپیکس کمیٹی نے یکم فروری کی ڈیڈلائن دی تھی،حکومت معاہدے پر عملدرآمد کرائے گی، فریقین نےبھی ذمہ داری لی ہے، پولیس اسلحہ جمع کرےگی، فوج کاعمل دخل نہیں، ایف سی بھی اسلحہ جمع کرےگی،ضلعی انتظامیہ معاملات دیکھےگی۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف علی خان کا کہنا تھا کہ 400کےقریب پولیس اہلکاروں کی بھرتی کاعمل شروع کردیا،ایف سی کی2پلاٹون تعینات کرنےکاعمل شروع کردیا ہے، سیکیورٹی کامربوط نظام بنایا جائے گا، قبائلی فریقین نے ذمہ داری لی ہےکہ انتہاپسندوں کوکنٹرول کریں گے،کُرم میں پولیس کی مزیدپوسٹیں بنائی جارہی ہیں۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف نے پروگرام"ندیم ملک لائیو"میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہےکہ ہفتے کو بڑا قافلہ خوراک اور لوگوں کو لے کر پارا چنار جائے گا، کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کوروکنےکی کوشش کررہےہیں۔
جرگہ رکن پیرحیدرعلی شاہ کی گفتگو
جرگہ رکن پیرحیدرعلی شاہ نے پروگرام"ندیم ملک لائیو"میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ دستخط کرنا اتنامشکل نہیں، پہلے بھی ہم نے معاہدے کرائے ہیں، حکومت نےدرست طریقے سے عمل نہ کرایا تو جرگے کا فائدہ نہیں ہوگا، اسلحہ جمع کرنےکی شرط حکومت نےرکھی،فوج بھی شامل تھی۔
کرم کے جرگہ رکن پیرحیدرعلی شاہ کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ اسلحہ اس طرح جمع ہوگاکہ ایک چابی مشران اور ایک انتظامیہ کے پاس ہوگی،10 سے12بنکرز توڑنے پر آجائیں تو ایک ہفتے میں توڑے جاسکتے ہیں۔
رہنمامسلم لیگ ن طارق فضل چوہدری کا بیان
رہنمامسلم لیگ ن طارق فضل چوہدری نے پروگرام"ندیم ملک لائیو"میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ کُرم میں دونوں طرف سے130کے قریب جانیں گئیں،امن معاہدہ پرمکمل عمل کرانا ہوگا، تمام صورتحال میں وزیراعلیٰ کاکیا کردار تھا،یہ سوالیہ نشان ہے؟