مسابقتی کمیشن اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(پیپرا) کےدرمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔
مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق دونوں ادارے ای پروکیورمنٹ کےڈیٹا کا تبادلہ کریں گے،سرکاری خریداری کیلئے بولی کےنظام میں گھپلوں پر قابو پایا جا سکے گا پبلک پروکیورمنٹ میں گٹھ جوڑ اور ساز باز کی نشاندہی کی جاسکےگی۔
چیئرمین مسابقتی کمیشن آف پاکستان(سی سی پی) کبیرسدھو کا کہنا تھاکہ ایم او یوسےای پروکیورمنٹ کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا سکے گا، پبلک پروکیورمنٹ کی بڈنگ میں کارٹلزکی روک تھام میں مددگارثابت ہوگا۔