کراچی میں رواں سال کے پہلے دس ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک سو دس افراد جاں بحق ہوئے ۔
رپورٹ کے مطابق تریسٹھ ہزار سے زائد شہریوں کو موبائل فونز، نقدی اوردیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا۔رواں سال 15 اکتوبر تک 1597 افراد گاڑیوں اور 41 ہزار 61 شہری موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
15 اکتوبر تک 21 ہزار 7 سو 84 شہریوں سے موبائل فونز چھینے گئے۔لیکن ایک ماہ قبل ہی عہدے پر فائز ہونے والے ایڈیشنل آئی جی کراچی امن و امان کی صورتحال سے مطمئن ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ شہر میں سب اچھا ہے ۔حالات پہلے سے بہتر ہیں۔خادم حسین رند کے بیان کو شہریوں نے مسترد کردیا۔