امریکا میں نئے سال کا جشن منانے والوں پر منی ٹرک چڑھا دیا گیا، واقعے میں 15 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے فائرنگ بھی کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاستی لوزیانا میں نئے سال کا جشن منانے کیلئے لوگ جمع تھے، ایک شخص نے منی ٹرک ہجوم پر چڑھا دیا، واقعے میں 15 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیاحتی مقام نیو آرلیئنز میں لوگ نئے سال کا جشن منارہے تھے، کہ تیز رفتار منی ٹرک ہجوم پر چڑھا دیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تیز رفتار منی ٹرک کو ہجوم سے ٹکرانے کے بعد ڈرائیور نے فائرنگ شروع کی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آورمارا گیا۔ جھڑپ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے، نیو اورلینز کی میئر لاٹوا کینٹرل نے واقعے کو دہشت گردی قراردیا۔
ایف بی آئی کی ترجمان الیتھا ڈنکن نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوعہ سے دھماکا خیز ڈیوائس ملی ہے۔ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں ۔جلد حقائق سامنے لائیں گے ۔ امریکی صدر جوبائیڈن کو لوزیانا واقعے پر بریفنگ دی گئی۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر واقعے کی مذمت کی اور کہا ان کی ٹیم ریاستی انتظامیہ کی مکمل مدد کرے گی۔