محکمہ موسمیات کے مطابق 2025 میں دو سورج اور دو چاند گرہن ہونگے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال پہلا چاند گرہن 14مارچ کو ہوگا، پہلاچاند گرہن صبح8:57 پرشروع ہوگا۔ دن میں ہونے کی وجہ سے چاند گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن7اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا، یہ چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا، افریقا میں دکھائی دےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2025 میں پہلا سورج گرہن 29مارچ کو ہوگا، یہ سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، دوسرا سورج گرہن21 سے22 ستمبر کو ہوگا، دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔