یو این سلامتی کونسل میں 26-2025ء کیلئے پاکستان کی بطورغیرمستقل رکن مدت کا آغاز ہوگیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ غیرمستقل رکنیت پاکستان کیلئے اعزاز ہے، دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان اقوام متحدہ چارٹر کی پاسداری کیلئے پُرعزم ہے۔
پاکستان کی یو این سلامتی کونسل میں 26-2025ء کیلئے بطور غیرمستقل رکن مدت کا آغاز ہوگیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سفراء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت پاکستان کیلئے اعزاز ہے، اقوام متحدہ کے رکن ممالک کا شکر گزار ہوں، پاکستان عالمی امن اور سیکیورٹی کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان یو این چارٹر کی پاسداری کیلئے پُرعزم ہے، دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، دنیا مسائل اور چیلنجز کے دہانے پر کھڑی ہے۔