یونان کشتی حادثے میں ڈوبنے والے مزید چار پاکستانیوں کی نعشیں مل گئی جس کے بعد کشتی حادثے میں ملنے والی نعشوں کی تعداد نو ہوگئی۔
ایف آئی اے کےمطابق یونان کشتی حادثے میں سینتالیس پاکستانیوں کوریسکیو کیا گیا اور 49 پاکستانی لاپتہ ہوئے تھےجن میں سے پانچ کی نعشیں ریسکیو آپریشن کے دوران پہلے ہی مل چکی ہیں جبکہ آج مزید چار نعشیں ملی ہیں۔۔۔
ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ابتک ملنے والی پاکستانی نعشوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔۔۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے نعشیں وطن واپس بھجوانے کیلئے قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہے جبکہ ڈی این اے کے ذریعے نعشوں کی شناخت عمل میں لائی جائے گی۔