مہینے بدلیں یا سال۔ غزہ میں فلسطینوں کی قسمت نہیں بدلتی۔ نیو ایئر نائٹ پر بھی اسرائیلی فوج نےبموں کی بارش کردی۔
صیہونی فوج کےسفاکانہ حملوں میں دو ہزار چوبیس کے دوران تئیس ہزار آٹھ سو بیالیس فلسطینی شہید اور اکاون ہزار نو سوپچیس زخمی ہوئے۔ شدید سردی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
پناہ گزین کیمپوں میں ایک قدم چلنا بھی دشوار ہے،خان یونس میں فیلڈ اسپتال تالاب بن گیا۔اقوام متحدہ کی ٹیم نےدو ماہ میں140بار امداد لے کر شمالی غزہ جانے کی کوشش کی۔ ایک بار بھی کامیابی نہیں ملی۔
عالمی ادارہ صحت نے 55 مریضوں کو غزہ سے نکال کر متحدہ عرب امارات بھیج دیا،دوسری جانب امریکی طیاروں نے ایک بار پھر یمن پر بمباری کرتے ہوئے صنعا میں حوثیوں اہداف کو نشانہ بنایا۔